• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے چھٹکارا پانا بے کار کی بات ہے: شبر زیدی

شبر زیدی — فائل فوٹو
شبر زیدی — فائل فوٹو

سابق چیئرمین ایف بی آر و ماہرِ معیشت شبر زیدی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارا پانا بے کار کی بات ہے۔

سالانہ کراچی ادبی میلے کی تقریب کے دوران ماہرِ معیشت شبر زیدی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی ہوئی۔

تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ معیشت کا ان سے کیوں نہیں پوچھتے جو معیشت چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ایف بی آر کے مقابلے میں 100 گنا بہتر ادارہ ہے، اگر آپ ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اسے کراچی منتقل کریں۔

 واضح رہے کہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں سالانہ 3 روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) کی تقریب جاری ہے، کراچی ادبی میلے کی تقریب کا آغاز گزشتہ روز ہوا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید