• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین اس بات کا امتحان ہے کہ آیا بین الاقوامی قانون کی کوئی حیثیت ہے؟ ایرانی وزیرِ خارجہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین اس بات کا امتحان ہے کہ آیا بین الاقوامی قانون کی کوئی حیثیت ہے؟

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ فلسطین مغربی ایشیاء اور اس سے باہر انصاف کا بنیادی سوال ہے، فلسطین ہمارے خطے کا اسٹریٹجک اور اخلاقی قطبِ نما ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کمزوروں کے تحفظ کے لیے موجود ہیں یا طاقت وروں کے مفادات کو جواز فراہم کرتے ہیں؟ ماضی میں فلسطینی بحران کو غیر قانونی قبضے اور بنیادی حقوق کی نفی کا نتیجہ سمجھا جاتا تھا۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اب یہ بحران اس حد سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے، غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض جنگ یا دو برابر فریقوں کے درمیان تنازع نہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ غزہ میں شہری زندگی کو بڑے پیمانے  پر جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے، یہ نسل کشی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید