قومی ایئر لائن انتظامیہ نے ملک میں موجود 5 جائیدادوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
انتظامیہ کی جانب سے ان 5 جائیدادوں، جن میں سیلز آفس بلیو ایریا اسلام آباد، بکنگ آفس راولپنڈی اور ہیڈکوارٹرز کے لیے مختص پلاٹ کے علاوہ قومی ایئر لائن کے سیلز آفس پشاور اور کوئٹہ کا نئے سرے سے تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں قومی ایئر لائن انتظامیہ نے حکومت سے رجسٹرڈ فرموں سے درخواست طلب کر لی۔
رجسٹرڈ فرموں کو درخواست قومی ایئر لائن کو 13 فروری تک ارسال کرنا ہو گی۔