• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

عام آدمی کے لیے سونا نایاب ہوگیا، ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 544 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 53 ڈالرز بڑھ کر 5020 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید