• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے بھاؤ میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 30 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 21 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید