• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج سے متعلق کیسز: علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اشتہاری قرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے احتجاج سے متعلق 2 کیسز میں پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف مارچ میں احتجاج سے متعلق 2 کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کر دیے۔

عدالت کے جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب پیش نہیں ہو رہے تھے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور  اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید