• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کرکٹ ٹیم کیلئے خصوصی پیغام

—کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
—کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر امریکی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں 20 ممالک کی کرکٹ ٹیمز مدِ مقابل ہیں اور ان 20 ممالک میں امریکا بھی شامل ہے، اس ایونٹ کا آغاز 7 فروری کو ہوا ہے جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں نے ابھی سنا ہے کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ جاری ہے۔

—فوٹو بشکریہ ایکس
—فوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں امریکا کی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ 

امریکی صدر نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ ہمارے پاس بہت مضبوط ٹیم ہے، امریکا آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے گروپ میچ میں بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دی ہے۔

امریکی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے بھارت کو میچ جیتنے میں کافی مشکل ہوئی لیکن سوریا کمار یادیو کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت اپ سیٹ شکست سے بچ گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید