• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فاسٹ بولر احسان عادل یو ایس اے ٹیم میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق پاکستانی فاسٹ بولر احسان عادل کو یو ایس اے کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے شمولیت کی اجازت دے دی ۔ انہیں جسدیپ سنگھ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ احسان عادل پاکستان کی جانب سے تین ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔ جسدیپ سنگھ کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے۔