کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاکھوں روپے مالیت کی انٹر نیشنل مراتھن20دسمبر کو سکھر میں ہوگی جس میں دنیا کے 20 ممالک سے 100 سے زائد غیر ملکی رنرز کی شرکت متوقع ہے، لوک سائہتا کے چیئرمین پیر محمد شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مراتھن میں ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ شرکاء کو رہائش کی سہولت بھی بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔ عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر ز ملیں گے، جبکہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے رنر کو 10 لاکھ پاکستانی روپے دیے جائیں گے۔