• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ چیمپئن پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں فتح کے بعد بنگلہ دیش سے براستہ کولمبو اتوار کو لاہور ائر پورٹ پہنچ گئی۔فاتح ٹیم کا پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے نمائندوں اور عزیز و اقارب نے استقبال کیا۔ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی۔پاکستان اور بھارت کا فائنل بارش کے باعث نہ ہوسکا میچ ریفری نے ٹورنامنٹ کے قواعد کے مطابق پاکستان کو فاتح قرار دیا لیگ میچوں میں پاکستان نے سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت کو ہرایا۔