آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار اسپنر ونندو ہسارانگا ان فٹ ہونے کے سبب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے باہر ہوگئے۔
ونندو ہسارانگا ہیمسٹرنگ انجری کے سبب ایونٹ سے آؤٹ ہوئے ہیں۔
ہسارانگا کی جگہ پر باؤلنگ آل راؤنڈر دُشان ہمانتھا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں گروپ بی میں موجود ہے، جہاں اس نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دی جبکہ آسٹریلیا، زمبابوے اور عمان سے میچز ہونا باقی ہیں۔