• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

پشاور کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے، اس نے 6 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے 5 میں کامیابی ملی جبکہ 1 میچ بارش کی نذر ہوا۔ 

پشاور زلمی کی ٹیم فاسٹ بولرز شرف الاسلام اور ناہید رانا کے بغیر میدان میں اتری ہے۔ 

دوسری جانب کوئٹہ کی ٹیم پانچ میں سے صرف دو میچز میں کامیابی حاصل کر سکی جبکہ اسے تین میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید