• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ میں خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور، میں فہیم اشرف ہوں، میں عبد الرزاق یا اظہر محمود نہیں بن سکتا۔

کراچی میں کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ جو آج تنقید کرتے ہیں وہ بھی ماضی میں ایسے ہی تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کریں تاکہ آنے والے بچے کرکٹ کا سوچیں۔ ہمیں آپس میں ایک دوسرے سے نفرتیں کم کرنا ہوں گی، دوستی یاری سے بالا ہوکر سوچنا ہوگا۔

فہیم اشرف نے کہا کہ سمیر منہاس نے آج شاندار بیٹنگ کی، سمیر ایسا کھلاڑی ہے جو پاکستاں جو لمبا سرو کرسکتا ہے۔ سمیر منہاس ایک سمجھ دار کھلاڑی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید