• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ ویمن نے پاکستان کو پہلے T20 میں ہرا دیا

جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ 

پاکستان نے کپتان فاطمہ ثناء کے 90 رنز کی بدولت نو وکٹ پر 180 رنز بنائے، میزبان ٹیم نے ہدف آخری بال پر حاصل کیا۔

پوچفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی چھ وکٹیں صرف 64 رنز پر گری، اس موقع پر کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار اننگز کھیلی اور صرف 41 گیندوں پر 90 رنز بناکر ٹیم کا اسکور نو وکٹ پر 180 تک پہنچادیا۔

جنوبی افریقہ نے ہدف آخری بال پر پانچ وکٹ پر حاصل کرلیا، کپتان لاورز والوارٹ 61 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ ویمن کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید