حکومت بلوچستان نے 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی۔
انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں حیر بیار مری، براہمداغ بگٹی، بشیر زیب، رحمٰن گل اور دیگر شامل ہیں۔
صوبائی حکومت نے مطلوب دہشت گردوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 5 لاکھ سے 25 کروڑ روپے تک کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اطلاع دینے والے کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
حکومتِ بلوچستان نے معلومات فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کر دیے۔