پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار گوہر ممتاز اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا ’ہر سال‘ ریلیز ہو گیا۔
گوہر ممتاز نے اس گانے کو خود تحریر کیا ہے اور اس کی موسیقی بھی خود ہی تریب دی ہے۔
گانے کی ریلیز گلوکار کی زندگی کے قابلِ ذکر لمحات میں سے ایک ہے کیونکہ اس گانے کے لیے ان کے بینڈ ’جل‘ نے بھی اشتراک کیا ہے۔
گوہر ممتاز پروڈکشن کے تحت ریلیز کیے گئے اس گانے کی میوزک ویڈیو میں جذبات اور تخلیقی صلاحیت پر توجہ دی گئی ہے۔
میوزک ویڈیو کے آغاز میں گوہر ممتاز کی بورڈ پر موسیقی کی دھن ترتیب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مایوس ہو جاتے ہیں اور گٹار بجانے لگتے ہیں اور جیسے ہی وہ گٹار بجانے لگتے ہیں تو آئمہ بیگ فریم میں داخل ہوتی ہیں اور سحر انگیز آواز میں گانا گانے لگتی ہیں۔
اس کے بعد باقی پوری میوزک ویڈیو میں دونوں گلوکار گرمجوشی سے گانا گاتے اور جیمنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔