• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائلی سائرس نے دوسری شادی کر لی، دولہا کون؟

— فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
— فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

امریکا کی معروف گلوکارہ و اداکارہ مائلی سائرس نے اپنے دیرینہ دوست اور موسیقار میکس مورانڈو کے ساتھ شادی کر لی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مائلی سائرس اور میکس مورانڈو 21 نومبر کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پام اسپرنگز میں ایک نجی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب ایک نجی رہائش گاہ میں سوئمنگ پول کے قریب منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

امریکی گلوکارہ نے اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کا لمبی آستینوں والا سلک ویڈنگ گاؤن پہنا جبکہ ان کے شوہر میکس مورانڈو نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا۔

رپورٹ کے مطابق مشہور میوزک بینڈ ’دی فلیمنگ لپس‘ کے مرکزی گلوکار وین کوائن نے شادی کی تقریب کی میزبانی اور رسومات کی ادائیگی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جوڑی کی جانب سے شادی سے 1 روز قبل دونوں خاندانوں اور قریبی دوستوں کے لیے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

مائلی سائرس اور میکس مورانڈو کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مائلی سائرس نے اس سے قبل اداکار لیام ہیمس ورتھ سے 2018ء میں شادی کی تھی، تاہم 2019ء میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی جب کہ 2020ء میں طلاق کا عمل مکمل ہوا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید