• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا: سینئر سیکیورٹی افسر

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

سینئر سیکیورٹی افسر نے کہا ہے کہ پاکستان میں فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ احساس محرومی کے نعرے کی آڑ میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کو بلوچستان کی عوام پہچان چکی ہے۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیکیورٹی افسر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ بیرونی اور اندرونی سازشی عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں۔

سینئر سیکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان بلوچ عوام اور بلوچستان کی ترقی کا دشمن ہے۔ احساس محرومی کے نعرے کی آڑ میں دہشت گردی کرنیوالے دہشت گردوں کو بلوچستان کی عوام پہچان چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے معرکہ حق میں بھارت کو شکست دی اسی طرح ہم دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔

تعلیمی اداروں کے دوروں سے یہ بات مزید واضح ہوتی ہے کہ نوجوان نسل پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ کوئی بیانیہ فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کر سکتا، ہمارا بیانیہ صرف پاکستان ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز، فوج، پولیس یا ایف سی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد سے مشروط ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد حملہ کے دہشت گرد کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ آپ کی کوئی بھی سیاسی یا مذہبی سوچ ہو، اس سے فرق نہیں پڑتا، دہشت گردی کیخلاف ہمیں متحد ہونا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ہمیں قومیت، لسانیت یا صوبائیت کی بنیاد پر ہر گز تقسیم نہیں ہونا بلکہ متحد رہ کر تمام فتنوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ تین سال قبل 15 سے 20 ملین لیٹر ایرانی پیٹرول، ڈیزل کی اسمگلنگ ہوتی تھی، ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ اب ختم ہوچکی ہے۔ اسمگلنگ کا پیسہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہوتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ گڈ گورننس ہی ایک واحد ذریعہ ہے جو دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرسکتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ‏خیبر پختونخوا میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بھی نیشنل ایکشن پلان ہی کنجی ہے، صوبے میں کی جانیوالی حالیہ میٹنگز خوش آئند ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، بات چیت تمام سیاسی جماعتیں کا استحقاق ہے، سیاست سے فوج کا کچھ لینا دینا نہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ قانونی اور کورٹ کیسز اور اس سے جڑے تمام معاملات کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق عدالتوں نے کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید