• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں یکم رمضان المبارک کب ہونے کا امکان؟

پاکستان میں یکم رمضان المبارک کب ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے سپارکو نے بتا دیا۔

پاکستان میں یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026ء کو ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق نیا چاند 17 فروری 2026ء کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہو گا اور 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہو گی۔

ترجمان کے مطابق 18 فروری کی شام آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، مقدس مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔

دوسری جانب آسٹریلیا اور عمان میں باضابطہ طور پر یکم رمضان المبارک 2026ء کے حوالے سے اعلان کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور عمان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026ء بروز جمعرات سے ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید