• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج

مولانا عبدالغفور حیدری—فائل فوٹو
مولانا عبدالغفور حیدری—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری کو اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن، کامران مرتضیٰ اور دیگر نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید