• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: اسپتال میں 2 گروپوں کی فائرنگ، 6 افراد زخمی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ٹیچنگ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے باہر 2 گروپوں میں لڑائی سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں تصادم کے باعث اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کے مطابق چک 101 شمالی کے 2 گروپوں میں دشمنی کے باعث اسپتال میں جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ اور لڑائی میں راہ گیر سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید