• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کے ملزم کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا

ملتان( سٹاف رپورٹر) سیشن عدالت ملتان نے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ذوالفقار علی کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ذوالفقار علی کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنائی گئی۔ مجرم نے سال 2024 میں تھانہ صدر شجاع آباد کی حدود میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔
ملتان سے مزید