• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جہاز کو ہُرمُز سے واپس مڑنے کی وارننگ جاری کرنے کی ویڈیو

ایران نے پاسداران کی بحریہ کی جانب سے امریکی جہاز کو آبنائے ہرمز سے واپس مڑنے کی وارننگ کی ویڈیو جاری کردی۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی جہاز کی انتظامیہ اور ایرانی فوج کے اہلکاروں کے درمیان ہوئی گفتگو بھی جاری  کی گئی ہے۔

ایرانی فوج کی جانب سے کہا گيا کہ یہ آپ کو آخری وارننگ ہے، اگر آپ واپس نہیں جائيں گے تو آپ کو نشانہ بنایا جائے گا، اس کے بعد امریکی بحری جہاز نے اپنا رخ بدل لیا۔

ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب پہنچنے والے فوجی جہازوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، ان فوجی جہازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول اور پاسداران بحریہ کی اسمارٹ مینجمنٹ میں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید