• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے دوران پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرز کی شاندار خدمات کا اعتراف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔ 

اس مراسلے میں تحریر کیا گیا کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ جنگی صورتحال میں پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کا اہم کردار قابل ستائش رہا۔ 

متن میں کہا گیا کہ کشیدگی کے دوران مختلف ممالک کی فضائی حدود کی بندش پر طیاروں کی بحفاظت رہنمائی کرنا اہم تھا۔ پاکستانی حدود میں فضائی ٹریفک میں اچانک اضافے سے ایئرٹریفک کنٹرولرز کو دگنا کام کرنا پڑا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن سے اس کی فضائی حدود یورپ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے درمیان کوریڈور ہے۔

کشیدگی کے دوران فضائی ٹریفک کو ری روٹ کرنے میں بھی پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے اہم کردار کیا۔ فضائی حدود بندش سے پڑوسی ملکوں کی پروازوں کی پاکستان کی فضائی حدود میں آمد میں اضافہ ہوا۔ پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرز نے جانفشانی اور پروفیشنل ازم سے پروازوں کو بحفاظت منزل مقصود تک پہنچایا۔

اس مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئر ٹریفک کنٹرولرز پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کو سراہتا ہے، یہ پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرز کے اعلیٰ پروفیشنل معیار اور عالمی ایوی ایشن میں شناخت ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولرز گلڈ کے صدر حمزہ گوہر نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی ایوی ایشن اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کے لیے اعزاز ہے۔

قومی خبریں سے مزید