• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایم نائن موٹر وے حادثے کا مقدمہ درج

—’جیو نیوز‘ گریب
—’جیو نیوز‘ گریب

کراچی تا حیدرآباد ایم نائن موٹر وے پر انصاری پل پر ٹریفک حادثے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں تھانہ گڈاپ میں درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتلِ خطاء، غفلت، لاپروائی سے ڈرائیونگ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 مقدمے کے متن کے مطابق حادثہ سہ پہر 3 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا، آئل ٹینکر بے قابو ہوتا ہوا ٹرالر اور گاڑی سے ٹکرایا، ٹکر کے بعد رانگ وے سے آنے والی بس اور گاڑی الٹ گئے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا، گاڑی کا ڈرائیور اور اس میں موجود افراد بھی جاں بحق ہو گئے، حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 9 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید