کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملزمان کو کلفٹن سے گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔
ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔
ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔