• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب میں ماں نے بچوں کو زہر دے کر مار دیا، ملزمہ گرفتار

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع بھٹنڈا میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دو کم عمر بچوں کو کھانے میں چوہے مار زہر ملا کر قتل کردیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ایک ناجائز تعلق میں ملوث تھی، اسی لیے اس نے بچوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔

15 روز قبل 8 سالہ بچی سکھپریت کور مشکوک حالات میں جاں بحق ہوئی تھی جبکہ جمعہ کی رات اس کا 6 سالہ بھائی فتح ویر بھی چل بسا تھا۔ 

گاؤں والوں نے شک ظاہر کرتے ہوئے ہفتے کی صبح پھول پولیس اسٹیشن سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

پولیس افسر منوج کمار کے مطابق ملزمہ جسی کور نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے 8 سالہ سکھپریت کور کی موت ہوئی اور کل 6 سالہ فتح ویر بھی چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جسی کور نے منصوبہ بندی کے بعد دونوں بچوں کو چوہے مار زہر دے کر قتل کیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جسی کور نے اپنی بہن موٹو کور اور ایک شخص لکھی سنگھ کے ساتھ مل کر یہ سازش تیار کی تھی۔ پولیس نے جسی کور اور اس کی بہن کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید