• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ایئر بیس فئیر فورڈ پر ممکنہ دہشت گردی سے متعلق ایک اور شخص گرفتار

تصویر: رائٹر۔
تصویر: رائٹر۔

رائل ائیر فورس کے فئیر فورڈ بیس پر ممکنہ دہشت گردی سے متعلق ایک اور گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ منسٹر کے علاقے سے 22 سالہ برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ اس واقعہ کے حوالے سے ساتویں گرفتاری ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں ایک برطانیہ اور ایران کی شہریت رکھنے والا شخص بھی شامل تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس پہلے گرفتار افراد کو ضمانت پر رہا کرچکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید