• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کو اس کا حساب دینا ہوگا، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر : فوٹو فیس بک جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر : فوٹو فیس بک جماعت اسلامی 

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی آمریت قائم ہے۔ انہوں نے ہمارے لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کو اس کا حساب دینا ہوگا۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب  کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرتے ہو، آئین کی بات کرنے والوں پر تشدد کرتے ہو، 24 سے زائد افراد گرفتار ہیں اور پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔

منعم ظفر نے کہا کہ  ہم تو اس شہر کا مقدمہ لڑ رہے تھے، اس شہر کے حق کی بات کی۔ یہ لوگوں کو اختیار دینے سے ڈرتے ہیں، تم ترمیم کی بات کرتے ہو کہاں ہے وہ ترمیم؟

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فرینڈلی سیاست کر رہے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے بعد بھی اختیار دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، کراچی کو پانی چاہیے، 50 فیصد شہر آج بھی پانی سے محروم ہے۔

قومی خبریں سے مزید