• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اے ٹی ایم میں خاتون کا قتل، ملزم کیخلاف دو مقدمات درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں اے ٹی ایم میں خاتون کو گولی مار کر قتل کرنے والے ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کےخلاف واقعے کے دو مقدمات تھانا پاپوش میں درج کرلیے گئے، پہلا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت مقتولہ کے شوہرکی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کی دفعہ کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

خاتون کو قتل کرنے والے گرفتار ملزم سیکیورٹی گارڈ نے اعتراف جرم کرلیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ خاتون کو رقم دینے کے بہانے اے ٹی ایم پر بلایا تھا، خاتون جیسے ہی اے ٹی ایم کیبن میں داخل ہوئی اس پر فائرنگ کر دی۔

ملزم سیکیورٹی گارڈ کی اے ٹی ایم میں خاتون پر فائرنگ کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید