• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، سندھ تو چل رہے ہیں مگر خیبر پختونخوا جام ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ تو چل رہے ہیں مگر خیبر پختونخوا جام ہے، صوبائی حکومت کو پرواہ نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی ہاؤس تو خود خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ ہے، صبح نہا دھو کر اپنی پسند کے وقت دھرنا دینے بیٹھ جاتے ہیں، پھر واپس چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس میں سارے انتظامات موجود ہیں، اسٹاف سمیت کچن بھی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس گیا تھا وہاں تو سارا بزنس چل رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ معلوم نہیں کیوں اپوزیشن کو کھانا نہیں مل رہا، وہاں تو چائے کھانا چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں دھرنا دیکر خیبر پختونخوا کو بند کردیا گیا ہے، پنجاب اور سندھ تو چل رہے ہیں مگر خیبر پختونخوا جام ہے، صوبائی حکومت کو پرواہ نہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کی بھی ذمے داری بنتی ہے کہ راستے کھلوائے، وفاق آئی جی کو کیوں حکم نہیں دیتا، 15 لوگ روڈ بند کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے والے تو ایک پولیس موبائل کی مار ہیں، افسوس کی بات ہے کہ مریض اور بزرگ مشکلات کا شکار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید