سال 2026ء کا پہلا سورج گرہن آج دیکھا جائے گا، جسے رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، یہ افریقا اور جنوبی امریکا کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔
بحرِ اوقیانوس، بحر الکاہل اور بحرِ ہند میں بھی جزوی سورج گرہن ہو گا جبکہ رنگ آف فائر صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔
سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہو گا جبکہ شام 5 بج کر 12 منٹ پر گرہن عروج پر ہو گا۔
سورج گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 28 منٹ پر ہو گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں برس 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔