ملک میں رواں سال زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا گیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 5 لاکھ 3 ہزار 5 سو 29 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یکم رمضان کو تمام سیونگ اکاؤنٹس اور نفع نقصان کے شراکت دار اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کاٹی جائے گی، ان اکاؤنٹس پر ڈھائی فیصد زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم رمضان کو اکاؤنٹ میں موجود رقم 503529 روپے سے کم ہونے پر زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کی رقم اسٹیٹ بینک میں موجود سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے۔
واضح رہے کہ 2025ء میں زکوٰۃ کا نصاب 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے مقرر کیا گیا تھا۔