اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 12 کروڑ ڈالرز رہا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری میں درآمدات 5.3 ارب ڈالرز اور برآمدات 2.7 ارب ڈالرز رہیں جبکہ تجارتی خسارہ 2.5 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
ایس بی پی کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی درآمدات 36.6 ارب ڈالرز رہیں اور برآمدات 18.2 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں نے جنوری میں اسٹاک مارکیٹ سے 6.24 کروڑ ڈالرز نکالے، سرکاری شعبے میں 19.9 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 18.4 ارب ڈالرز رہا۔