پاکستان تحریکِ انصاف( پی ٹی آئی) ناروے کی جانب سے ناروے میں پارلیمنٹ کے باہر بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی اور ان کی آنکھ کی بینائی کی مزید خرابی کے خدشے سے متعلق خبریں سامنے آنے پر ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس احتجاجی مظاہرے میں شدید سردی کے باوجود بھی پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی ناروے کے صدر عمران بشیر خان نے کہا کہ ہم بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی چاہتے ہیں، ان کی آنکھ کی بینائی کی مزید خرابی کا خدشہ عجلت کا تقاضہ کرتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ان 900 سے زائد دنوں میں کبھی بھی اپنے لیے کچھ نہیں مانگا ہمیشہ اپنے لوگوں کے حقوق کی بات کی اور آج بھی پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔