• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطاء تارڑ کی بانئ پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے میڈیا میں بانئ پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کو کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے، وہ عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے 2 روز قبل بھی بانئ پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن کو واضح کیا تھا کہ ان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کرنا چاہتے ہیں نہ کرنی چاہیے، یہ تاثر غلط ہے کہ ان کے لیے کوئی ڈیل کا معاملہ کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید