• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مزید معائنہ کیا جائے گا، عطا اللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آنکھ کا علاج کروانے سے متعلق تفصیل بتادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے علاج، معائنہ کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید