• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی: آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کی بھارت سے آسٹریلیا منتقلی کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آنے والی کئی بڑے ایونٹس کو بھارت سے آسٹریلیا منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی 2029ء کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کے لیے متبادل مقامات  کا جائزہ لے رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر بھارت سے بڑے ایونٹس کی منتقلی کا حتمی فیصلہ کرلیا جاتا ہے تو ان کی میزبانی آسٹریلیا کو دیے جانے کا امکان زیادہ ہے کیونکہ آسٹریلیا کے پاس آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کا ایک مضبوط حالیہ ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام بھارت اور پاکستان کے کرکٹ بورڈز کے درمیان میں ہونے والے اس معاہدے کی وجہ سے اُٹھایا جا رہا ہے جس کے تحت مستقبل کے تمام بڑے ایونٹس میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے میچز نیوٹرل وینیوز پر منعقد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے 2024ء سے2027ء کے دوران ہونے والے ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کیا تھا لیکن اب حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بنگلادیش نے بھی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانے سے انکار کر دیا جس کے بعد یہ صورتحال مزید  پیچیدہ ہو گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید