• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11 کی فاتح اور رنراپ ٹیم کتنی رقم ملے گی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فاتح ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی، انعامی رقم کی صورت میں 5 لاکھ جبکہ الگ سے 5 لاکھ ڈالر اضافی ملیں گے۔

پی سی بی کے مطابق فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم کو رنراپ کےلیے انعامی رقم 2 لاکھ ڈالر کے ساتھ اضافی 3 لاکھ ڈالر بھی ملیں گے۔

پی سی بی اعلامیے ک مطابق پی ایس ایل کی بہترین پلیئر ڈیولپمنٹ کےلیے کوشش کرنے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالر کی رقم ملے گی۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل کل اتوارکو پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید