• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیوزی لینڈ سے پاکستان روانہ

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیوزی لینڈ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔

مائیک ہیسن کی مارچ کے آخر میں لاہور میں سرجری ہوئی تھی جس کے بعد اپریل کے آغاز میں وہ نیوزی لینڈ چلے گئے تھے۔

آسٹریلیا ون ڈے ٹیم 3 میچز کی سیریز کے لیے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز 31 مئی 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید