پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں موقع نہیں ملے گا تو کس طرح اوپر آؤں گا؟
ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کا سرکل بڑھ گیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ ہے۔ آنے والے سرکل میں 9 سے 11 ٹیسٹ ہیں۔
ساجد خان نے کہا کہ بنگلادیش میں جیسی بھی پچ ہو، اچھی پرفارمنس دینے کوتیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور اور پھر کراچی کے کیمپ میں اچھی تیاری ہوئی ہے۔