انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم 18 اوورز میں 123 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ نے 75، روسٹن چیز اور ردرفورڈ نے 24، 24 رنز بنائے۔
اٹلی کی طرف سے بین منناٹی کرشن اور کلو گاماگے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل ہو گئی اور 12 ٹیموں کا سفر ختم ہو گیا۔
پاکستانی ٹیم سپر ایٹ میں پہنچنے والی آخری ٹیم تھی جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ اور زمبابوے پہلے ہی اپنی جگہ پکی کر چکے تھے۔