وائرل ……
یہ ایک بچے کی کہانی ہے، جس کی ماں نے اسے چھوڑ دیا تھا۔
اوروں نے اسے سنبھالا، دیکھ ریکھ کی۔
کچھ بڑا ہوا، تو اسے ماں کی کمی نے ستایا۔
اس درد کا مداوا اس نے ایک کھلونے میں ڈھونڈ لیا،
جسے وہ ہمیشہ اپنے ساتھ ساتھ لیے پھرتا ہے۔
یہ ایک بندر کے بچے کی کہانی ہے، جو وائرل ہوگئی۔
دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی، دلوں میں گھر کر گئی۔
اس بندر کے بچے کی طرح میں نے بھی اپنی ماں کو کھو دیا تھا،
میرے شہر کے اور بھی سیکڑوں بچے والدین سے محروم ہوگئے۔
مگر ہماری کہانیاں وائرل نہیں ہوئیں۔
ہم غزہ کے بچوں کی کہانیاں…
تاحال ان کہی ہیں۔