• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کے رکن عثمان کی رکنیت معطل کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے شور شرابہ کرنے پر ایم کیو ایم کے رکن انجینئر عثمان کی رکنیت معطل کردی۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں رکن ایم کیو ایم رانا شوکت کو دھمکیاں ملنے کے معاملے پر اسپیکر رولنگ کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ جو قانونی طریقہ ہے وہ اختیار کیا جائے گا، ایم پی اے عثمان کو معطل کر دیا، معافی مانگنے تک ممبر شپ معطل رہے گی۔

رکن اسمبلی انجینئر عثمان کی رکنیت شور شرابہ کرنے پر معطل کی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم رکن رانا شوکت نے اپنے ساتھی اراکین پر قتل کی دھکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی رانا شوکت نے اپنے ساتھی شارق جمال پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے شارق جمال نے دھمکی دی ہے۔

رانا شوکت کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ پرانی پی ایس پی کا ایم این اے ہے، اقبال محسود نے بھی مجھے دھمکی دی ہے، انہوں نے کہا کہ میں خالد مقبول گروپ سے تعلق رکھتا ہوں، مجھے دھمکی دی گئی کہ باہر نکلو دیکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید