• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون اسکیٹر ایلیسا لیو نے گولڈ میڈل جیت لیا

امریکا کی معروف خاتون اسکیٹر ایلیسا لیو ونٹر اولمپکس میں ویمن فری اسکیٹنگ کا گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

فائنل میں اُنہوں نے مجموعی طور پر 226 اعشاریہ 79 پوائنٹس کے ساتھ سونے کا تمغا اپنے نام کیا، چاندی کا تمغا جاپان کی کاؤری ساکا موٹو جبکہ کانسی کا تمغا ایمی نکائی نے جیتا۔

ایلیسا لیو فری اسکیٹنگ کے فائنل میں تیسری پوزیشن کے ساتھ داخل ہوئی تھیں لیکن فائنل میں اُن کی کارکردگی لاجواب رہی۔

سنہرے لباس کے ساتھ ڈونا سمر کے گانے پر پرفارم کرتے ہوئے ایلیسا لیو نے اپنی شاندار مہارت سے 150 اعشاریہ 20 پوائنٹس حاصل کیے، جو اُن کو لیڈر بورڈ پر ٹاپ لے گئے۔

 ایلیسیا لیو نے مجموعی طور پر 226 اعشاریہ 79پوائنٹس کے ساتھ دیگر اسیکٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

20 سالہ لیو 2002ء میں سارہ ہیوز کے بعد ویمن فیگر اسکیٹنگ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی پہلی امریکن خاتون ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید