پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خیبر پختونخوا میں سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بےبنیاد ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔
تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی نسخہ نہیں، قومی غربت سے متعلق جو اعداد و شمار سامنے آئے وہ تشویشناک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں 22 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے تھے، اب 29 فیصد تک پہنچ چکے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پچھلے 11 سال میں غربت کی شرح بڑھی ہے، پنجاب اور سندھ میں غربت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔
تیمور سلیم جھگڑا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں غربت میں اضافہ 41 اور سندھ میں 33 فیصد ہوا۔