• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: سرکاری افسر کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر سرگودھا میں سرکاری افسر کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹی مارکیٹ کے قریب گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ لڑکی سرکاری افسر کے گھر پر کام کرتی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا، ملزم کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری ارسال کردیے گئے۔

متاثرہ لڑکی کے والد اور مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

 دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر لوگل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ گھر پر موجود نہیں تھا، واقعے کا علم نہیں۔

قومی خبریں سے مزید