• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، پوسٹ مارٹم کرلیا گیا


گجرات میں 6 روز قبل ملنے والی 4 سالہ بچی کی بوری بند لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، 4 سالہ بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا گیا، تین افراد کو زیر حراست لےکر تفتیش جاری ہے۔

گجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوہار میں 4 سالہ بچی کو ایک ہفتہ قبل اغواء کرکے قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش 6 روز قبل ایک ویران مکان سے ملی تھی۔

واقعہ کے بعد ڈی پی او پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے، 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، بچی کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی ثابت ہوگئی۔

ملزمان کے ڈی این اے پی ایس ایف اے کو بھیجے گئے ہیں، جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائےگی۔

 بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ 13سال کی دعاؤں سے پیدا ہونے والی بچی کو 13 گھنٹے میں مار دیا۔

مقتولہ کے والد نے مطالبہ کیا کہ میری بچی کے قاتل کو فوری سامنے لایا جائے اور اسے سخت سزا دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید