لاہور کی سیشن کورٹ نے معروف گلوکارہ شازیہ منظور کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
مقدمے میں نامزد ملزم نعمان سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے کی۔
گلوکارہ شازیہ منظور اپنے وکیل فیاض رامے کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
دورانِ سماعت تفتیشی پولیس افسر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان شاملِ تفتیش نہیں ہو رہے، جس پر عدالت نے ملزمان کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اس کے ساتھ ہی لاہور کی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔