کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان ایک غیرذمہ دار ہمسایہ ہے،افغان طالبان رجیم اب تک گوریلا مائنڈ سیٹ سے باہر نہیں نکلی ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا کہعلاج سے متعلق ڈیمانڈ علیمہ خان کا حق ہے ہم سب انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ سنیئر صحافی، تجزیہ کار طاہر خان نے کہا کہ افغانستان کو سمجھنا چاہئے سکیورٹی پر کوئی ملک سمجھوتہ نہیں کرتا۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ پاک افغان سرحدی جھڑپوں سے متعلق وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم نے طور خم اور تیرہ میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور اس کا پاکستان کی طرف سے فوری جواب دیا گیا۔